بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پشاور، ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایک اہلکار شہید ،8زخمی

 زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

پشاور میں ورسک روڑ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  ایک اہلکار شہید اور 6اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں  ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق  زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں 6اہلکار اور 2شہری شامل ہیں۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا۔

دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا کہ آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے، پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں، مہمند رائفل کی دو گاڑیاں گزر رہی تھی جس کو ٹارگٹ کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button