بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پہلی انٹر کلب جونیئر بوائز اینڈ گرلز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2023 فیصل آباد میں اختتام پزیر

پہلی انٹر کلب جونیئر بوائز اینڈ گرلز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2023 فیصل آباد میں آپنے اختتام کو پہنچی۔

نتائج کے مطابق گرلز میں دو گولڈ میڈل حاصل کر کے پنجاب کی اے ٹیم نے فرسٹ پوزیشن کی ٹرافی حاصل کی جبکہ سندھ کی بی ٹیم نے ایک گولڈ اور ایک برائونز میڈل کے دوسری اور پنجاب کی بی ٹیم نے دو سلور اور ایک براونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح بوائز میں بلوچستان کے اے ٹیم نے تین گولڈ دو سلور اور ایک براونز میڈل حاصل کر کے فرسٹ ٹرافی اٹھائی۔ سندھ اے نے ایک گولڈ میڈل ایک سلور اور دو براونز میڈل کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کی بی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل ایک سلور اور ایک براونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن کی ٹرافی جیتی۔

پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری سید محمد جمشید کاظمی نے چمپئن شپ کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کمیٹی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جملہ عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع کی ہے کہ وہ اسی طرح باکسنگ کھیل کی ترویج و ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے رہیں گے۔

مزید پڑھیے  ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے
Back to top button