بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے نور پور تھل میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے کیمپس کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں تیز کر دیں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عوامی امنگوں کے ترجمان ،ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی علم دوستی کی ایک اور روشن مثال ، نور پور تھل میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے کیمپس کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں تیز کر دیں ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کو زبردست خراج تحسین ۔ علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار ایکس ایم پی اے ملک معظم شیر کلو نے اپنے والد محترم، سدا بہار ایم پی اے ملک محمد وارث کلو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ تھل سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں تیز کردی ہیں۔

 

نورپورتھل میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے کیمپس کے قیام کے سلسلہ میں انہوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ان کے دفترمیں خصوصی ملاقات کی اور کیمپس کے قیام کو یقینی بنانے کی درخواست کی ۔ اس موقع پر وائس چانسلریونیورسٹی آف سرگودھا نے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لٸے ہدایت جاری کی ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اس سلسلے میں گورنر پنجاب چوہدری بلیغ الرحمان سے بھی خصوصی ملاقات کر کے یہ استدعا پیش کی تھی۔

 

 

انہوں نے بھی فزیبل ہونے کی صورت میں نورپورتھل میں کیمپس کے قیام کا وعدہ کیا تھا ۔ دریں اثناء بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے والد محترم ملک محمد وارث کلو نے تھل دھرتی کی تعمیر و ترقی اور اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثالی کردار ادا کرکے عوامی دلوں پر راج کیا ۔ اب ہم بھی انہی کے اس عظیم مشن کے تحت شب و روز کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

 

 

ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ اللہ تعالی ا نے تھل کی مٹی کو بڑا زرخیز بنایا ہے یہاں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ ہم اپنی نوجوان نسل کا مستقبل روشن اور درخشاں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہاں پر یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر کے لیے پرخلوص کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہمارے بچوں کو مقامی سطح پر حصول تعلیم کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔

اشتہار
Back to top button