بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوم دفاع پاکستان، مزار قائد گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

کراچی میں  مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کے ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف   ہیں۔ گارڈ ز تبدیلی کی تقریب میں 7 خواتین سمیت 57 کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں جبکہ  تقریب  کے دوران مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس  نے گارڈز کے فرائض  سنبھال لیے۔

اشتہار
Back to top button