جموں و کشمیر
آل پارٹیز حریت کانفرنس کا جنگ 65ء کے شہداء کو خراج عقیدت
کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے پاکستان کو یوم دفاع پر مبارکباد دیتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ان ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی مادر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
سرینگر میں ایک بیان میں گلزار نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان نہ صرف خطے میں امن کی کلید ہے بلکہ کشمیریوں کی جائز تحریک آزادی کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور جب تک یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا تب تک امن خواب ہی رہے گا۔