بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میڈیا کے کچھ حصوں نے بجلی کے بلوں کے بارے میں وزیراعظم کے بیان کو غلط رپورٹ کیا: نگران وزیراطلاعات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کسی بھی موقع پر بجلی کے زیادہ بلوں کو نان ایشو قرار نہیں دیا، جس کے بارے میں میڈیا کا ایک حصہ غلط رپورٹنگ کر رہا ہے ۔اسلام آباد سے جاری ایک ویڈیو بیان میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے اور میڈیا کے کچھ حصوں میں انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ۔مرتضی سولنگی نے کہاکہ نگران وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا نہیں کہ ملک کے اندر افراتفری کی صورتحال ہے لیکن وزیراعظم نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ نان ایشو ہے اور بجلی کے بلوں کے مسئلہ سے لوگ پریشان نہیں۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے بتایا کہ یہ مسئلہ پیدا کیسے ہوا اور وہ اس کے حل کی طرف جا رہے ہیں

نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ لوگوں کی تکالیف ناجائز ہیں اور کچھ ذمہ دار صحافیوں نے بھی تصدیق کی کہ نگران وزیراعظم نے ایسا ہر گز نہیں کہا کہ یہ مسئلہ سنجیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کے ساتھ ہماری کمٹمنٹ ہے، ہم عالمی اداروں سے کئے گئے وعدوں کو متاثر کئے بغیر لوگوں کی مشکلات کا کوئی حل نکالیں گے۔لیکن میڈیا میں رپورٹ ہوا کہ نگران وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ سنجیدہ معاملہ نہیں، نگران وزیراعظم کو پراجیکٹ کیا گیا کہ انہیں لوگوں کی مشکلات کا احساس نہیں

مزید پڑھیے  کے الیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
Back to top button