بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

کراچی پولیس نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کی فوٹیج میں دیکھایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت کے احاطے کے باہر سے گرفتار کیا جا رہا ہے تاہم جس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا، اس کی تفصیلات واضح طور پر سامنے نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ 9 مئی کو توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں عوامی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد مظاہروں اور فسادات کے بعد مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں میں شامل ہیں۔

آج سندھ ہائی کورٹ نے اراضی اسکینڈل کیس میں سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا تاہم کورٹ کے احاطے سے باہر نکلنے کے چند لمحوں بعد ہی پولیس نے ان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید پڑھیے  بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کیلئے سعید غنی وزارت سے مستعفی
Back to top button