بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کے تین کیسز، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں ،عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دے، وکلاء کا موقف

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کے تین کیسز میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو اورتھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کردی ہیں۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور مئوقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی ضمانت میں توسیع کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل کے اندر ہیں اور عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے زیادہ دور بھی نہیں اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرے اورانہیں عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔

جبکہ سرکاری پراسیکیوٹر کی جانب سے مئوقف اختیار کیا گیا کہ ضمانت کے موقع پر ملزم کاعدالت میں ہونا ضروری ہے لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت کو مستردکیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداددہشت گردی دفعات کے تحت درج تینوں مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مستردکردی۔

مزید پڑھیے  جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج، 25 گرفتار
Back to top button