بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہماری پاک فوج اور سکیورٹی فورسز نے قومی سلامتی کیلئے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا، سینیٹر ڈاٹر غوث محمد نیازی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نےکہا ہے کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہماری مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز نے قومی سلامتی کے لیے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے اور پوری قوم کو ان پر ناز ہے۔ وہ پی ایم ایل این افس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال، نائب صدر ضلع خوشاب اکرام اللہ خان، تحصیل خوشاب کے صدر حاجی بشیر احمد اورمسلم لیگ(ن) لائرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ، ملک حفیظ اسلم ایڈووکیٹ عمر حیات نیازی،ملک محمد شہباز برھان، ملک محمد حسنین کھارا، خواجہ فہد ، قادر بخش اعوان، فیصل اعوان، زبیع اللہ، بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button