بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت

لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع گھرمیں رات گئے مردہ پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو  پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، موت کے وقت  شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے جبکہ ان دنوں وہ او ایس ڈی کے عہدے پر فائز تھے۔

مزید پڑھیے  آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
Back to top button