انگلش تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی علیزہ جبار کو ڈویژنل کمشنر کی جانب سے ایوارڈ و تعریفی سرٹیفیکٹ دیدیا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سپیر یر کالج جوہرآباد کی ہونہا ر طالبہ علیز ہ جبار جس نے انٹر بورڈ کے ادبی مقابلوں میں شرکت کر کے ڈویژن سطح پر انگلش تقریر میں فسٹ پوزیشن حاصل کی تھی اسے ڈویژ نل کمشنر سرگودھا و چیئر مین ایجوکیشن بورڈ محمد اجمل بھٹی نے ایوارڈ اور تعر یفی سرٹیفیکٹ دے دیا۔
اس سلسلہ میں ادبی و کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پو زیشن حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن بورڈ سرگودہا میں سالانہ تقسیم انعامات کی ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جیسے دوسرے اضلا ع کے طلباء و طالبات نے کھیلوں و ادبی مقابلوں میں نمایاں کا ر کردگی دکھا کر اپنے ادارے اور ضلع کا نام روشن کیا اور ایوارڈ حاصل کئے۔
اس طرح ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والی سپیئر یر کالج جوہرآباد کی ہونہار طالبہ علیزہ جبار نے بھی اپنے ضلع، ادارہ اور والدین کانام روشن کر تے ہوئے ڈویژ نل سطح پر انگلش تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر فسٹ پوزیشن حاصل کی اور ڈویژ نل کمشنر محمد اجمل بھٹی سے ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔ڈویژنل کمشنر نے طالبہ کی محنت اور کاوش کو سراہتے ہوئے اس کے بہتر مستقبل کی دعا کی۔ مذکورہ طالبہ انفارمیشن ڈیپا رٹمنٹ خوشاب کے پی آر او رانا عبدالجبار کی صاحبزادی ہے۔