بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کرنے والوں لوگوں کو دہشت گرد قرار دینا حق و انصاف کے مسلمہ اصولوں کے منافی ہے، عبدالصمد انقلابی

اسلامی تنظیم آزادی کے چیرمین وسنیئرترین حریت پسند لیڈر پیر عبدالصمد انقلابی نےجموں کشمیر کے لوگ اپنے پیدائشی حق اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق، حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کرنے والوں لوگوں کو دہشت گرد قرار دینا حق و انصاف کے مسلمہ اصولوں کے منافی ہے‘۔ حریت پسند لیڈر پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ نریندر مودی کے مختلف ممالک کے دورۂ کے دوران بجائے اس کے کہ ان ممالک کے سربراہان ان سے جموں کشمیر میں ظلم و زیادتی اور حقوق انسانی کی خلاف وزیاں بند کرنے پر زور دیتا ہے انہوں نے اس پر خاموشی اختیار کی جو ایک جائز جدوجہد میں مصروف قوم کے تئیں نا انصافی کے مترادف ہے ۔

حریت پسند لیڈر پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے گزشتہ 76 برسوں سے ایک جائز حق حق خودارادیت کے حصول کے لئے مصروف جدوجہد ہیں اور اس دوران ہندوستان کی جانب سے یہاں کے لوگوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنایا گیا۔ حریت پسند لیڈر پیر عبدالصمدانقلابی نے الزام لگایا کہ طاقت اور تشدد کے بل پر یہاں کے عوام کو زیر کرنے کے لئے ہر غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حربہ آزمایا گیا اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ مات کئے گئے۔

حریت پسند رہنما پیر عبدالصمدانقلابی نے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کی جموں کشمیر کے لوگوں کے دشمن اور ظلم و جبر سے عبارت پالیسیوں کا ردعمل ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ دریں اثنا اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین و سنیئرترین حریت پسند لیڈر پیر عبدالصمد انقلابی نے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے حریت پسند قائدین کے خلاف دیے گئے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد مزاحمتی قائدین کی پر امن سرگرمیوں پر پابندیوں کے لئے بہانے تلاش کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ چیئرمین نے سوڈان میں قرآن پاک کی بحرمتی کی اجازت دینے پر زبردست احتجاج درج کیا اور شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔

اشتہار
Back to top button