تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نور پور تھل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر ملک امیر عمر فریضہ حج کی ادئیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل سرجن ڈاکٹر ملک امیر عمر فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز واپس پہنچ گئے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نورپورتھل پریس کلب کے چیرمین سیٹھ ثمر سلطان ، فاونڈر ممبرز ایم نوردین اور راجہ نورالٰہی عاطف نے انہیں فریضہ ءحج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکبادپیش کی اور ان کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ ایڈمن آفسیر ملک حافظ عنصر حیات اعوان ، ڈاکٹر ملک محمد نعیم اعوان اور دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجودتھا۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے سرجن ڈاکٹر ملک امیر عمر نے کہا کہ بلاشبہ یہ اللہ تبارک وتعالی ا کااحسان عظیم ہے جس نے مجھے اس عظیم سعادت سے نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کی سنہری تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہوکر ہی کامیابیوں وکامرانیوں سے سرفراز ہوسکتے ہیں ۔ سرجن ڈاکٹر حاجی ملک امیر عمر نے کہا کہ اللہ پاک کی ذات والا صفات ہم سب کو بار بار حج و عمرہ کی سعادت عطاکریں۔ آمین