بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا نعمان محمود بھی تھے۔ہسپتال کے دورہ کے دوران ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کروایا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر صاحبان سے کہا کہ ان کی ڈیوٹیاں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہونی چایئے۔اللہ تعالی ٰ کی مخلوق سے ہمدردی اور محبت سب سے بڑی نیکی ہے۔اپنے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ اور دیگر وارڈز میں ایکویمنٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ایس کو وارڈ ز میں نصب شدہ خراب ائیر کنڈ یشنز کی فوری مرمت کروانے اور اسکی سہولت مریضو ں کو فراہم کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button