بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپورتھل کے زیراہتمام حضرت سخی باباسیدن شا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پاک کے سلسلہ میں چادر پوشی کی تقریب منعقد ہوٸی۔علامہ محمد اسماعیل سیالوی کی نگرانی میں ہونے والی تقریب کی صدارت تحصیل صدر
منہاج القرآن نورپورتھل محمدسعیدعاطف رحمانی نے کی ۔قاری نبیل حسن نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔تقریب میں ناظم اعلٰی تحصیل نورپورتھل سیٹھ محمد رضوان قدیر۔ناظم حلقات و درود عمیرحسن مغل۔کارکنان ثمرعباس بھٹی۔نواب احمدحیات مغل۔اویس احمدمغل۔دانیال احمدمغل۔اوردیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک وقوم وعالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن وخوشحالی کے لیے دعابھی مانگی گئ۔

اشتہار
Back to top button