بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ٹیچرز یونین صوبہ بھر کے اساتذہ کرام کے حقوق کے تحفظ کےلیے بھر پورکردار ادا کررہی ہے، ملک محمد رمضان

خوشاب (خصوصی رپورٹ ) پنجاب ٹیچرز یونین خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان دھون نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین صوبہ بھر کے اساتذہ کرام کے حقوق کے تحفظ کےلیے بھر پورکردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام سمیت دیگرملازمین اتحاد لاہور سول سکریٹریٹ کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری کےلیے موجود ہیں۔ ملک محمدرمضان دھون نے کہا کہ سردار احسان خالق لغاری کی قیادت میں پنجاب ٹیچرز یونین خوشاب کا قافلہ بھی اس میں شرکت کررہاہے۔ ملک محمد رمضان دھون نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین نے ہمیشہ اساتذہ کرام کی عزت و وقار اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انشاءاللہ اپ بھی ہم اپنے قائدین کی زیر قیادت اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ پریذیڈنٹ پی ٹی یو خوشاب سردار احسان خالق لغاری سمیت ہمارے دیگر جملہ قائدین کا کردار زبردست خراج تحسین کےلائق ہے۔

اشتہار
Back to top button