بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں اپنی خواتین پارلیمانی پارٹی کی رہنما، رعنا انصار کو صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ رعنا انصار کی جگہ اب علی خورشید اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ایوان میں پہلی خاتون پارلیمانی لیڈر بننے والی رعنا انصار پہلی ہی خاتون اپوزیشن لیڈر بھی ہوں گی۔

خیال رہے کہ9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ کے منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی پڑی تھی۔صوبائی اسمبلی آئندہ ماہ اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرلے گی جس کے بعد وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  اسد عمر کا سیاست سے علیحدگی، پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
Back to top button