خوشاب میں تحفظ قرآن مجید فرقان حمید کے تحفظ کیلئے ریلی کا انعقاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی ٹی یو ، ٹی ایل پی اور ملک ظفر عباس شاہی کی زیر قیادت ملک شوکت حیات شاہی کھرل والی مسجد سے تحفظ قرآن مجید فرقان حمید ایک پرامن مزمتی ریلی نکالی گئی۔ جس سے پی ٹی یو ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل ،ملک غضنفر علی چھینہ صدر پی ٹی یو تحصیل خوشاب ، ملک محبوب الہی جیٹھل ضلعی صدر انجمن اساتذہ پاکستان، صاحبزادہ علامہ حافظ ضیاء القمر ،پیر سید اختر حسین شاہ، ملک تنویر ٹوانہ سابق چیئرمین مٹھہ ٹوانہ اور صاحبزادہ علامہ حافظ محمد عثمان نے خطاب کیا۔ مقررین سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک اور حکومت پاکستان کو سویڈن کے سفیروں کو نکالنے اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔اس موقع پر میاں منصور صادق گدی نشین، سید افسر شاہ، ملک فاروق ٹوانہ سابق چیئرمین، ملک عرفان اجت ،ملک حاجی سرفراز شلولی، ملک عارف شلولی، ملک سکندر نون ، میاں فخر، ڈاکٹر حاجی محمد حیات شاہی کھرل، حافظ محمد ممتاز سیالوی، حافظ محمد امتیاز چٹان ،ملک اشفاق ماہل، ملک مظہر حیات شاہی کھرل ،ملک عبدالوحید شاہی کھرل، ملک شہادت اعوان، ملک محمد دین خوشحالی، ملک حسنین اجت، چوہدری یونس ندیم، مہر انصر حیات ،چوہدری مزمل رفیق، چوہدری ارشد، عنایت اللہ نیازی، ماجد کلواڑ، رانا محمد اکرم ،ملک محمد اسلم اعوان ،ملک یوسف بوتالہ ،ملک طاہر رتیال ،شفیق الاسلام ،غلام جیلانی ،محمد ریاض ،ملک توقیر احمد ، ملک محمد وسیم، غلام حسن ، محبوب ، عرفان ،امان اللہ نول، ملک حیات کلیرا، ملک گوہر، ملک احسان نول، ملک صفدر ، ملک تصدق حسین شاہی، ملک اصغر شاہی، ملک تنویر جیٹھل، ملک مظہر مہر دانیال اوردیگر اساتذہ کرام اور اہل علاقہ بھی موجود تھے ۔آخر میں صاحبزادہ سید محمد حسین شاہ نے دعا بھی کرائ۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری حافظ محمد عثمان نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ریلی کا اختتام ہوا۔