بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

شہید اتحاد ملت شہید برہان مظفر وانی جموں کشمیر کی جراتمندانہ مزاحمت کااستعارہ وعلامت بن چکاہے، عبدالصمد انقلابی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے تجمان کے مطابق تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے برہان وانی کے یوم شہادت پر جموں کشمیر حریت پسند عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ شہید اتحاد ملت شہید برہان مظفر وانی جموں کشمیر کی جراتمندانہ مزاحمت کااستعارہ وعلامت بن چکاہے۔

عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ شہید نوجوان برہان وانی کو قابض بھارتی فوج نے بندوق تھمانے پر مجبور کیا، برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے فرزند تھے، انھوں نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد کی۔

عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ شہید برہان وانی اور شہداء جموں کشمیر کی عظیم قربانیوں سے حریت پسند جموں کشمیر کے لوگوں کا ایک نیا باب لکھاہے، جموں کشمیر کے لوگ بھارت کےقبضےکےخلاف7دہائیوں سے زائد سینہ سپرہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ اور جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات کےمطابق تنازعہ جموں کشمیرحل کرائے،

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے سوڈان میں توہین قرآن کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔

اشتہار
Back to top button