بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے اسلام آباد زون کا سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون جاری

یونان کشتی حادثہ کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ابتک یونان کشتی حادثے میں 5 مقدمات درج کر لئے، مختلف کاروائیوں میں 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اور پشاور سے گرفتار کیا گیا، انسانی سمگلروں نے شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں تنویر احمد، محمد یوسف، جنید محمود، محمد اسلام، حیدر علی اور دران خان شامل ہیں، انسانی سمگلر پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے، ملزمان کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر متاثرین کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے، ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی، یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شاہد حبیب کی زیر نگرانی مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ٹیمیں مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کر رہی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا، گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جاے گا۔

مزید پڑھیے  جنہیں کوئی پوچھ نہیں سکتا تھا، پہلی بار انہیں کٹہرے میں لائے،چیئرمین نیب
Back to top button