گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میکن کے پی ای ٹی محمد اعجاز بھٹی نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ لےلی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میکن کے پی ای ٹی محمد اعجاز بھٹی نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ لےلی۔ عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین۔ پنجاب ٹیچرزیونین ضلع خوشاب کے صدر ملک امتیاز حسین اعوان ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل، ملک حاجی ظہور حسین جوڑا میثم تیمار، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میکن کے ہیڈماسٹر ملک محمد حسنین چھینہ و ٹیچنگ سٹاف اور دیگر ٹیچرزراہنماوں نے کہا ہے کہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نورپور تھل اعجاز احمد بھٹی ایک فرض شناس ،قابل ،محنتی ،مخلص دیانت دار،اساتذہ اور طلباء کے خیر خواہ ،معاون ،سچے اور وفادار استاد تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےاپنی 35 سالہ کامیاب سروس گزارنے کے بعد ریٹائرمنٹ لی ہے۔ ہم ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں اور ان کی صحت وخوشحالی کےلیے دعا گوہیں.