منیٰ میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل پر طلحہ محمود کا اظہار برہمی
منیٰ میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل پر وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے اظہار برہمی کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ سے رابطہ کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے منی، عرفات میں پاکستانی حجاج کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا ،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے وزیر حج و عمرہ سے پاکستانی حجاج سے متعلق مشکلات پر ناراضگی کا اظہار کیا ،سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعتہ نے سینیٹر طلحہ محمود کو معاملہ کی انکوائری کی یقین دہانی کروائی،سعودی وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ واقع کی تحقیقات کی جائے گی، اگر کمپنی زمہ دار ہوئی تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، منی، عرفات میں کام کی زمہ داری پرائیوٹ کمپنیوں کو دی جاتی ہے، کمپنی ذمہ دار ہوئی تو پاکستانی حجاج سے معزرت کی جائے گی اور ازالہ کیا جائے گا، سعودی وزیر حج نے طلحہ محمود کو یقین دہانی کرائی۔