بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ایم ایف معاہدہ سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی، وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے معاشی استحکام لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے،9 ماہ کےلیے 3 ارب امریکی ڈالرزکے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا، اس سے معاشی استحکام لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ کی ٹیم کو سراہتا ہوں جب کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں۔

مزید پڑھیے  شہبازگل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دیا جانا انتہائی تشویشناک ہے، عمران خان
Back to top button