بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چوہدری عدنان نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اےحلقہ پی پی 11 راولپنڈی چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناونا کھیل کھیلا گیا جو بھی ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں فوری طور پر قرار واقعی سزادی جائے، اداروں پر حملے کا جو منصوبہ راولپنڈی میںبنایا گیا جس کامیں اس کا مخالف تھا ،پاک فوج نے شہادتیں دے کر ملک پر آنچ نہیں آنے دی،پیسے کے زور پر کرپٹ لوگ پارٹیوں کا لبادہ اوڑھ کر سیاست میں آ گئے ہیں، میں آج آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں،عمران خان کی اپنی خواہش تھی کہ چوہدری نثارپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں مگر چوہدری نثار نے کہا تھا کہ وہ اگر اداروں کے خلاف نوازشریف کے ساتھ نہیں تھے تو عمران خان کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد عدنان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناونا کھیل کھیلا گیا ،جو بھی ان واقعات میں ملوث ہے اسے سزا ضرورملنی چاہئیے لیکن خیال رہے کہ کی بے گناہ کو سزا نہ ملے، اداروں پر حملے کا جو منصوبہ راولپنڈی میںبنایا گیا جس کامیں اس کا مخالف تھا ،پاک فوج نے شہادتیں دے کر ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ہم اداروں کے حمایتی تھے اسی لئے 2018 میں لوگوں نے فوج کی محبت اور احترام میں ہمیں ووٹ دیا تھا، میں نے پارٹی کو سمجھایا تھا کہ آپ اپنے بیانئے سے کھائی میں گررہے ہیں، راولپنڈی شہر میں لینڈ مافیا ءکے خلاف لڑتا رہا ہوں، مافیا ءکو میرے کام پسند نہیں تھے، میری بھرپور مخالفت کی گئی، تمام سیاسی جماعتوں کو اس وقت ہمیں صرف عوام کا سوچناچائیے، تمام جماعتوں کو قومی یکجہتی کے لئے ایک ہوکر آگے بڑھنا چاہئیے،انہوں نے مزید کہا کہ، میں نے 26 اپریل کو پی پی 11 سے آزاد حیثیت سےالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تھا، چوہدری نثار میرے والد کے دوست ہیں،عمران خان کی اپنی خواہش تھی کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں مگر چوہدری نثار نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف اگر وہ نوازشریف کے ساتھ نہیں تھے تو عمران خان کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں، راولپنڈی شہر مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا،پھر پی ٹی آئی وہاں مقبول ہوگئی لوگوں نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست مسترد کردی ہے،عوام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں،پنجاب میں اب گروپ بنیں گے اور عوام پارٹیوں کے بجائےشخصیات کو ووٹ دینگے،راولپنڈی میں کھربوں کی سرکاری زمیں واگزار کروا ئی،مجھے لینڈ مافیاء کے نام لینے سے روکا جاتا تھا،راولپنڈی اسلام آباد کی زمیں اتنی قیمتی ہے کہ وہ پورے پاکستان کے قرضے اتار سکتی ہے،راولپنڈی میں عوام آئندہ کرپشن ے پاک ایماندار اور اہل اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والےامیدواروں کو ووٹ دینگے،میرے اوپر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے، آئندہ آزاد حیثیت سے گروپ کی صورت میں انتخابات میں حصہ لونگا۔

مزید پڑھیے  8 فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز
Back to top button