ملک عمران خالد اعوان کی بطور سب انسپکٹر پنجاب پولیس پروموشن
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، ملک عمران خالد اعوان کی بطور سب انسپکٹر پنجاب پولیس پروموشن ، عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ نورپورتھل کی اعوان برادری کے قابل فخر سپوت ملک عمران خالد اعوان کو حکام بالا کی طرف سے بطور سب انسپکٹر پنجاب پولیس ترقی دے دی گئی ہے ۔ ملک عمران خالد اعوان ، نورپورتھل کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک حاجی خالد اقبال اعوان کے صاحبزادے ، لاہور ہائی کورٹ کے نامور قانون دان ملک ضرار اقبال اعوان ، ایکس نائب تحصیلدار ملک حاجی محمد اقبال اعوان ، ملک احمد اقبال اعوان ، ملک احسن اقبال اعوان، پی ٹی یو کے راہنماوں ملک افضل اقبال اعوان اور ملک ضراراقبال اعوان کے بھتیجے ہیں۔ دریں اثناء ایکس جوائنٹ رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز سرگودھا ڈویژن ملک محمد اکبر طارق اعوان ، نورپورتھل پریس کلب کے چیئرمین سیٹھ ثمرسلطان ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب ملک محمد حیات جوئیہ، فاؤنڈر ممبرز نورپورتھل پریس کلب ایم نور دین ، راجہ نورالہی عاطف ، سینئر صحافیوں ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک عزیزالرحمان بوڑانہ اور دیگر عوامی، سماجی، صحافتی، علمی اور ادبی حلقوں نے ملک عمران خالد اعوان کو بطور سب انسپکٹر پنجاب پولیس پروموٹ ہونے پر مبارکباد دیتے ہوءے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔