حارث رحمان بطور سب انسپکٹر پروموٹ۔ عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب حارث رحمان بطور سب انسپکٹر پروموٹ۔ عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک تمناوں کااظہار۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے نئے پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹر حارث رحمان کی بیج پننگ کی ۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کے عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے خوشاب کے قابل فخرسپوت حارث رحمان کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر صمیم قلب سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔ واضح رہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہء افتخار حارث رحمان ایک عرصہ سے بطور پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈی پی او آفس خوشاب کے لیے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں۔ سب انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے ہردلعزیز پولیس آفیسر حارث رحمان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ وہ حسب سابق آئندہ بھی اپنے ڈیپارٹمنٹ کےلیے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ دریں اثناء نورپورتھل پریس کلب کے چیرمین سیٹھ ثمرسلطان ، سرپرست اعلیٰ ملک محمدحیات جوئیہ ، فاونڈر ممبرز ایم نوردین، راجہ نورالہی عاطف ، سینئر صحافیوں ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک عزیز الرحمٰن بوڑانہ اور دیگر نے پی آراوٹو ڈی پی او آفس خوشاب حارث رحمان کو ان سروس بطور سب انسپکٹر پروموشن پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔