بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ناٹنگھم میں تین مختلف حملوں میں تین افراد ہلاک

برطانیہ کے شہر ناٹنگھم کے مصروف ترین علاقے سٹی سینٹر میں تین مختلف حملوں میں تین افراد ہلاک جبکہ تین سخت زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کو سٹی سینٹر کے الکیسٹن روڈ سے چاقو کے وار سے دو افراد کے قتل کی اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد مگڈالا روڈ سے ایک اور شخص کی لاش دریافت ہوئی۔ پولیس نے علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ناٹنگھم میں سٹی سینٹر ہی کے علاقے میں ملٹن اسٹریٹ پر ایک اور واقعے میں سفید رنگ کی ایک وین کی ٹکر سے تین افراد سخت زخمی ہوگئے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں واقعات کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے، پولیس نے واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی تحقیقات کیلئے الکیسٹن روڈ، ملٹن اسٹریٹ، مگدالا روڈ اور میپل اسٹریٹ سمیت سٹی سینٹر کے اطراف میں مختلف گزرگاہیں عام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں، ایک شخص کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات ابھی ابتداعی مراحل میں ہے تاہم واقعات کے محرکات اور آپس میں تعلق سے متعلق جلد معلوم کر لیا جائے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تینوں واقعات شہر کے مصروف ترین علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں سے تمام بسیں گزرتی ہیں جبکہ اسکول، کالج اور کام پر جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد بھی روزانہ اس علاقے سے گزرتی ہے جس لیے ہر وقت پولیس کی بھاری نفری یہاں تعینات رہتی ہے۔

اشتہار
Back to top button