پروفیسر ملک الفت حسین لیرا کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ نمبر 18 میں ترقی دے دی گئی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور ہردلعزیز سپوت کا اعزاز ، پروفیسر ملک الفت حسین لیرا کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ نمبر 18 میں ترقی دے دی گئی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ محکمہء تعلیم حکومت پنجاب نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج قائدآباد کے ہردلعزیز پروفیسر ملک الفت حسین لیرا کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر گریٹ نمبر 18 میں ترقی دینے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں۔ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ء افتخار اسسٹنٹ پروفیسر ملک الفت حسین لیرا کا تعلق ضلع خوشاب کے گاؤں لکوتھل سے ہے ۔ آپ یہاں کی لیرا برادری کے قابل فخر چشم وچراغ ہیں ۔ موصوف، ضلع خوشاب کے نامور ماہر تعلیم ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد حسین لیراکے صاحبزادے ہیں ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ملک الفت حسین لیرا کا شمار بھی ضلع خوشاب کے نامور ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے ۔ آپ ایک عرصہ سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج قائدآباد میں گرانقدر تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ آپ کے شاگردان عزیز کی ایک بہت بڑی تعداد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہوکر ملک و قوم کی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر جناب ملک الفت حسین لیرا نہ صرف اپنے ادارے کے طلباء اور رفقاءے کار میں بہترین اخلاق اور حسن کارکردگی کی وجہ سے مقبول ہیں بلکہ ضلع بھر میں عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا نے آپ کو متعدد اوصاف حمیدہ سے متصف کیا ہے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر جناب ملک الفت حسین لیرا انتہائی ملنسار ،پروقار ، خوش گفتار، ہنس مکھ، خوش اخلاق اور خوش لباس شخصیت کے مالک ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر ملک الفت حسین لیرا نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ان سروس پرموشن اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات کے خصوصی فضل و کرم ، میرے والدین کی دعاؤں ، میرےاساتذہ کرام کی محنت شاقہ اور میرے شاگردان عزیز کی نیک تمناؤں کا ثمر ہے۔ انشاءاللہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا ۔