بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اکتیس، کراچی اکتیس، پشاور انتیس، کوئٹہ تئیس، گلگت سولہ، مری پندرہ اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ پانچ، اننت ناگ اور شوپیاں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد کو مظاہرین سے ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ
Back to top button