بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی راجوری اور پونچھ میں پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف حصوں میں بھارتی فوج کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں آپریشن جاری رکھا۔فوج نے سری نگر، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پور، بڈگام، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو ہراساں کیا اور ان میں سے بہت سے لوگوں کو پوچھ گچھ کے نام پر قریبی تھانوں اور فوجی کیمپوں میں طلب کیا۔

Back to top button