قومی
مکہ معظمہ میں پاکستانی عازمین حج کیلئے ٹال فری کال سنٹر قائم
پاکستان حج مشن نے مکہ معظمہ میں پاکستانی عازمین حج کیلئے ٹال فری کال سنٹر قائم کیا ہے جہاں وہ اپنی شکایات موثر طورپر درج کراسکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی سیکشن افسر بینش اشرف طاہر ان معاملات کی نگرانی کررہی ہیں۔ بینش اشرف نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ دس افراد کا گروپ عازمین حج کی شکایات کے ازالے کے لئے بارہ بارہ گھنٹے کی شفٹوں میں مرکز میں کام کررہا ہے۔مرکز میں شکایات کے اندراج کیلئے پانچ خصوصی ٹیلیفون لائنیں ہیں۔بینش اشرف نے کہا کہ انہیں معمولی نوعیت کی بیس سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق کھانے کے ذائقے، رہائش اور دوسرے معاملات سے تھا۔ عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ اپنی شکایات در ج کرانے کے لئے 0567117063, 0567119580,0567117032 اور0567119548 پر رابطہ کریں۔