بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آسڑیلوی ہائی کمشنر کی زمان پارک میں عمران خان کیساتھ ملاقات

پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے تعلقات، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران جمہوریت کے فروغ اور استحکام، آئین اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منشور پر مفصل گفتگو کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر اور عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی چارٹر، پاکستان میں بنیادی حقوق خصوصاً خواتین اور سیاسی کارکنان کے حقوق کی کیفیت پر بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیے  کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
Back to top button