بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ۔تھرپارکر کی تحصیل مٹھی،اسلام کوٹ اور ننگرپارکر شہر اور گردو نواح میں بارش ہوئی تاہم مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ مٹھی کے نواحی گاؤں ویڑی جھپ کے قریب پیش آیا،جہاں ایک سو سے زائد افراد میلے میں شرکت کیلئے پیدل جا رہے تھے۔تاہم  پیدل جانے والے افراد پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید تین افراد دم توڑ گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے زخمی دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Back to top button