قومی
دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی، نواز شریف
عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔نواز شریف نے کہا شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔