بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے اعزاز میں پروقار ڈنر کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کے اعزاز میں پی ایم ایل ن کے راہنماوں ملک محمد شہباز برہان اور ملک محمد رمضان شفقت برہان کی طرف سے پروقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک لیاقت علی بسانہ، ملک محمد حسنین کھارا، ملک محمد اقبال کلو، ملک ملازم حسین، ملک منیر حسین، ملک محمد رمضان برہان ،ملک محمدعمران برہان اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیرکلو نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے انشاء اللہ یہ عظیم مشن جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر مسلم لیگی راہنماوں ملک محمد شہباز برہان ، ملک محمد حسنین کھارا، ملک محمد رمضان شفقت برہان اور دیگر نے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

Back to top button