بین الاقوامی
جی 20 اجلاس، چین اور ترکیہ کے بعد سعودی اور مصر کا بھی شرکت سے انکار
مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔چین اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سری نگر آنے سے انکار کردیا۔
بھارت کے ٹورازم سیکرٹری اروند سنگھ نے دہلی میں میڈیا کو گزشتہ روز بتایا کہ جی ٹوئنٹی ممالک میں سے چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مصر نے بھی شرکت کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ سری نگر میں آج سے جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتال ہوگی۔