بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

الطاف احمد بھٹ کا میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت

جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کی جانب سے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ (جے کے ایس ایم) کے چیئرمین الطاف احمد بھٹ نے ممتاز حریت رہنماؤں میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون، عبدالغنی بھٹ، شہدائے حول اور تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔الطاف بھٹ نے کہا کہ میرواعظ مولوی محمد فاروق کو 21 مئی 1990 کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا، اسی روز سری نگر کے علاقے حول میں بھارتی فوجیوں نے ان کے جنازے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 سے زائد سوگواروں کو شہید کر دیا تھا۔
بارہ سال بعد 21 مئی 2002 کو نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ سری نگر شہداء قبرستان میں میرواعظ کی برسی سے خطاب کے بعد واپس آ رہے تھے۔14 مئی 2004 کو کشمیر کے معروف تاجر، انسان دوست، عبدالغنی بھٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے شہید کر دیا۔
جے کے ایس ایم کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون، عبدالغنی بھٹ اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ان قائدین کی یوم شہادت پر اپنے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
بھٹ نے مزید کہا کہ ان عظیم قائدین نے آزادی کے عظیم اور مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک آزادی کے مشعل بردار تھے اور ان کی جدوجہد، تعلیمات اور قربانیاں کشمیر کی آنے والی نسلوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
الطاف احمد بھٹ نے کہا کہ میرواعظ مولوی محمد فاروق ایک عظیم اسلامی اسکالر، خطیب اور مبلغ بھی تھے جنہوں نے اپنے طاقتور اور روح پرور خطبات کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی تعلیم دی اور منظم کیا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ عبدالغنی لون ایک عظیم سیاسی رہنما تھے جنہوں نے کشمیر کے پرامن حل کے لیے جدوجہد کی۔ وہ بہت بہادر، دلیر اور نڈر لیڈر تھے۔
عبدالغنی بھٹ جدوجہد آزادی میں اپنی خدمات کے لیے مشہور تھے اور بہت عظیم سماجی و سیاسی رہنماء تھے۔ ان تمام رہنماؤں نے کشمیر کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بھٹ نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی حراست میں شہید ہونے والے ممتاز رہنما سید علی شاہ گیلانی اور محمد اشرف سمیت کشمیری شہداء کیلئے خصوصی دعائیں اور خراج عقیدت پیش کریں۔
اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے اپیل کرتے ہوئے بھٹ نے کہا کہ وہ کشمیر کی بدترین صورتحال کا نوٹس لیں۔بھارت متنازع علاقے میں جی 20 کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور IIOJK کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی۔ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیری اپنا مقصد حاصل کریں گے جو کہ بھارت کے ظالم چنگل سے آزادی ہے، انشاء اللہ۔

اشتہار
Back to top button