بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

خوشاب (خصوصی رپورٹ) موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں ہر قسم کے اجتماع، مجلس، ریلیوں، جلسے وجلوسوں، مظاہروں، دھرنوں، احتجاج اور اس طرح کی تما م سرگرمیوں پر پا بندی عائد کردی ہے۔ جس کا اطلاق ضلع بھر میں فوری طور پر نافذالعمل ہوکر 7روزتک جاری رہے گا۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button