بین الاقوامی
نیو میکسیکو چرچ کے باہر نوجوان کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
نیو میکسیکو میں نوجوان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیو میکسیکو میں واقع چرچ کے باہر پیش آیا جس کے بعد ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 18سال ہے جس کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت کل 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ملزم نے فائرنگ اکیلے ہی کی ہے اس میں کوئی دوسرا ملزم شامل نہیں ہے۔پولیس کے مطابق بظاہر ملزم کے فائرنگ کرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔