بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پشاور کے نوجوان نے کچرا اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی

پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ماحولیاتی کارکن فواد پیرزادہ نے شہر کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے گھروں سے کچرا اٹھانے اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے۔

فواد پیرزادہ نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر سے تربیت حاصل کی اور ماحول کے تحفظ کے لیے ایپ تیار کی اور اس کے ذریعے کچھ کمائی بھی کی۔

"دی کبری” نامی ایپ لوگوں کو ان کے گھروں میں جمع ہونے والے کچرے کو ہٹانے کے لیے ان کے دروازے پر سہولت فراہم کرتی ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد نے کہا کہ یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے اور عوام کے ردعمل کی بنیاد پر اسے پورے شہر تک پھیلایا جائے گا۔

فواد نے کہا کہ ان کی ٹیم جمع شدہ اسکارپ کو مناسب ڈیلروں کو فراہم کرکے اس کی ذمہ دارانہ ری سائیکلنگ کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ اس ایپ کو پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button