حادثات و جرائم
کوئلے کی کان کے تنازعہ نے 16 افراد کی جان لے لی
درہ آدم خیل میں کوئلہ کی کان کے تنازعہ پر دو قبیلوں کے درمیان جھڑپوں سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے اقوام اخوروال اور سنی خیل، زرغن خیل کے مابین کوئلہ کی کان کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، دونوں قبیلوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا ، لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔