علاقائی
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈکے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ بورڈ کا اجلاس ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئر و سوشل میڈیکل سوشل ویلفئر آفیسرصائمہ سلیم بخاری، ڈاکٹر حسین قاسمی، ڈاکٹر بلال شاہد، شیر این جی او کے ملک محمد جاوید اقبال اعوان ، ٹیوٹا، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائیندگان کے علاوہ درخواست دہندہ موجود تھے۔کل 35افراد بورڈ کے روبر و پیش ہوئے جن میں 9بچے محکمہ پولیس کے ملازمین کے تھے۔بورڈ نے تشخیص کر کے اہل افراد کو معذوری سرٹیفیکیٹ جاری کئے۔ اجلاس کے اختتام پر شیر ویلفئرسوسائٹی کی جانب سے بچوں کو جوس کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔