بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، شہر میں آج کسی خطاب یا اجتماع کی اجازت نہیں، وفاقی پولیس

 ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہو گی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی سخت ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بڑی تعداد تعینات ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کے باہر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد کی جانب احتجاج کی کال دینے والوں سے گزارش ہے کہ نقص امن کا باعث نہ بنیں، اسلام آباد پولیس قیام امن عامہ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، سیاسی ورکرز قانونی عمل میں رکائوٹ نہ بنیں، احتجاج کے لیے اکسانے والے افراد کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف نے کہا گیا ہے کہ ’عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح 10 بجے سری نگر ہائی وے G-13 اسلام آباد پر جمع ہوں۔‘پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین عمران خان کل اس مقام پر خطاب کریں گے۔‘

Back to top button