ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خوشاب کااجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کی۔ ڈسٹرکٹ آ فیسر انڈ سٹریزمحمد عبداللہ نے کھانے پینے اور بنیادی اشیاء ضروریہ کی مارکیٹ میں قیمتوں کے اُ تار چڑ ھا ؤ اور آ س پاس کے اضلا ع میں قیمتوں کی موازنہ رپورٹ پیش کی اور سابقہ قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔
کمیٹی کی متفقہ رائے سے اشیا ء کی قیمتوں میں از سر نو تعین کیاگیا۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چاول باسمتی (نیا) فی کلو گرام 305روپے،چاول باسمتی سُپر (پرانا) 330روپے،چناسیاہ (موٹا) 205روپے، چنا سفید مو ٹا 345روپے،چنا سفید (باریک) 220روپے،چینی سفید ایکس مل ریٹ پلس تین روپے،دال مسور (موٹی) 240روپے،دال ماش (دھلی ہوئی) 400روپے،چھو ٹا گوشت 1400روپے،بڑا گوشت 700روپے، دودھ کھلا 120روپے، دہی 130روپے،تندوری روٹی 12 روپے اور نان سادہ فی 15روپے کے حساب سے فرو خت کیا جاسکےگا۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگیا ہے۔کسی بھی دوکاندارکو مقررہ نرخوں سے زائد اشیاء فروخت کرنے اجازت نہ ہوگی بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکاندار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔