بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی ایس پی پنجاب ہائی ویز پیٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبےٰ کا پیڑو لنگ پوسٹس کا سرپراز وزٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پنجاب ہائی ویز پیٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبےٰ نے پیڑو لنگ پوسٹس گروٹ چوک، خالق آباد،پیل،منگوال، جابہ اور دریائے جہلم پل خوشاب کا سر پرائز وزٹ کیا۔انہوں نے وہاں پیڑولنگ پوسٹوں پر تعینات اہل کا روں کی کارکردگی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کوہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹیاں عید کی چھٹیوں کے دوران خوش اسلوبی سے انجام دیں اور کسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کر یں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا محکمہ عوام کی خدمت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔لہذا دوران گشت وہ کسی بھی مصیبت میں مبتلا فرد کی مددکریں اور اخلاق کادامن ہاتھ سے نہ چھو ڑیں۔ڈی ایس پی پیٹر ولنگ رانا غلام مجتبےٰ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران مسافروں کی آمد ورفت معمول سے زیادہ ہوگی۔لہذا ٹر یفک کی روانی جاری رکھنے میں بھی اپنا اہم کرداراد اکریں۔ڈی ایس پی غلام مجتبےٰ نے کہا جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں۔

اشتہار
Back to top button