بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فراڈکیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

کراچی کی ملیر کورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے علی زیدی کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا جبکہ مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے درخواست ضمانت پر اعتراض نہیں کیا۔ اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ میرے موکل نے کہا ہے کہ ہم آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کریں گے جس پر علی زیدی کے وکیل خالد محمود نے جواب دیا کہ ہم کوئی آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں کر رہے۔ بعدازاں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی۔علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔ اس سے قبل صبح فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 30اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیے  غداری اور دیگر سنگین الزامات میں مراد سعید کی گرفتاری کا حکم جاری
Back to top button