بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

میانمار  میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

میانمار  میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار کے شمال مغربی علاقے ساگانگ میں منگل کو فوج نے فضائی حملے کیے ، حملےمیں ایک ہال کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ایک تقریب جاری تھی۔فوجی فضائی حملے میں 53 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں 15 خواتین، بچوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی بمباری میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں میانمار کی فوجی حکومت کی مخالفت کی جاتی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی فوج کی جانب سے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد اپنے مخالفین پر فضائی بمباری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میانمار کی مسلح افواج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوج سے پرتشدد کارروائیاں روکنےکا مطالبہ کیا ہے۔  اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر  وولکر ترک نے میانمار میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید پڑھیے  راجوری میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان شہید
Back to top button