بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کشمیر چوک سے ناجائز تجاوزات کے خلاف عملی اقدامات پر عوامی سماجی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر کو زبردست خراج تحسین

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل علیزہ ریحان کا ایک اور عوام دوست اقدام ، کشمیر چوک سے ناجائز تجاوزات کے خلاف عملی اقدامات ، عوامی سماجی حلقوں کا زبردست خراج تحسین ۔ اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کے حکم پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے کشمیر چوک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ متعدد دکانوں کے آگے رکھا گیا سامان اٹھا دیا گیا ۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے خود کی ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دکانوں کے آگے ناجائز تجاوزات کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نورپور شہر کی خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے جائیں گے ۔ شہر کے چوراہوں چوراہوں پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات سے جہاں شہر کی خوبصورتی کو گرہن لگتا ہے، وہاں شہریوں کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ سماجی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ۔

اشتہار
Back to top button