بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈویژنل کمشنر سرگودھا کا مفت آٹا پوائنٹس ڈسٹری بیوشن کی چیکنگ کیلئے اچانک دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی اور آر پی او شارق کمال صدیقی نے خوشاب اور جوہرآبا د میں مفت آ ٹا پوائنٹس ڈسٹری بیوشن کی چیکنگ کیلئے اچانک دورہ کیا،انہوں نے خوشاب ہاکی سٹیڈیم اور جوہرآباد فاطمہ جناح ہال میں بنائے گئے آ ٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کی مانیٹرنگ کی اور آٹا تقسیم کے عمل کا مکمل جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او شائستہ ندیم،اے ڈی سی (آر) مطاہر امین حیات وٹو،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب اور دیگر افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے ڈویژنل کمشنر کو اب تک تقسیم ہونے والے مفت آٹا کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا۔آرپی او نے ان پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران آٹا کی مفت تقسیم حکومت پنجاب کا بڑا کارنامہ ہے۔حکومت پنجاب کے ان اقدامات سے مستحقین کوبہت بڑا ریلیف میسر آرہا ہے۔ڈویژنل کمشنر نے مفت آ ٹا پوائنٹس پر بزرگ،خواتین اور معذور افراد کو آ ٹاکی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کر نے کی ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button