علاقائی
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان مردم شماری سے متعلق اہم اعلان
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ھے کہ اگر آپ کے گھر پر مردم شماری کی ٹیم ابھی تک نہیں آئی اور آپ کا ڈیٹا اور کوائف کا اندراج نہیں کیا گیا تو برائے مہربانی اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپور تھل ، گورنمنٹ ھائی سکول نورپور تھل یا پھر اپنے قریبی موجود سرکاری سکول میں جا کر فوری اطلاع کریں تاکہ مردم شماری کی ٹیم کو آپ کے گھر بھیج کر آپ کا اندراج کیا جا سکے کیونکہ چار اپریل تک ملک بھر میں مردم شماری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔۔ شکریہ